پاکستان کرکٹ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد اب کلین سوئپ کی کوشش کریں گے تاکہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اعتماد اور بلند مورال کے ساتھ شرکت کرسکیں۔ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی جیت پر مسرور پاکستانی قائد محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کامیابی سے بحیثیت کپتان ان کے اور مجموعی طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے یہ انتہائی خوشگوار علامت ہے کہ ہرکھلاڑی نے دباؤ کا بخوبی سامنا کیا اورفتح کا جذبہ برقرار رکھا۔
انہیں میچ کی ابتداسے آخری گیند تک اپنے کھلاڑیوں پراعتماد اور فتح کا یقین تھا۔ ہم اب آخری میچ جیت کر کلین سوئپ کی کوشش کریں گے اورورلڈٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اعتماد اور بلند مورال کیساتھ شرکت کریں گے۔ آسٹریلیا کے کپتان جارج بیلی نے کہاکہ میچ اور سیریز ہارنا مایوس کن ہے لیکن پہلے میچ میں اناسی رنز پر آٹ ہونے کے مقابلے میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایسے کلوز میچ میں بہت سے اگرمگر ہوتے ہیں۔ شائد ہی کوئی ٹی ٹوئنٹی میچ نویں نمبر کا بیٹسمین چھکا لگاکر ٹائی کرسکتا ہے۔
پیٹ کمنزکا اعتماد بلند تھا اور بطور کپتان ان کا خیال تھا کہ پاکستان اکمل برادرز سے بیٹنگ کرائے گا اور کمنز کی اضافی رفتار فتح گر ثابت ہوگی۔ اگر ہم جیت جاتے تو یہی فیصلہ درست قراردیا جاتا۔