چیسٹر لی اسٹریٹ ٹی20 (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سات وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ چیسٹر لی اسٹریٹ میں انگلش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹ پر ایک سو اٹھارہ رنز بنا سکی۔ کیز ویٹر نے پچیس جبکہ اسٹورٹ براڈ اور گریم سوان نے اٹھارہ، اٹھارہ رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے روبن پیٹرسن اور یوہان بوتھا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔ جیک کیلس اڑتالیس اور جے پی ڈومینی سینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ پیر کو مانچسٹر میںکھیلا جائیگا۔