نئی دہلی بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہاہے کہ صدر زرداری نے سربجیت سنگھ کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے نئی دہلی پہنچنے پربھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا نے بھارتی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ کرشنا نے کہا کہ صدر زرداری سے ملاقات میں سربجیت سنگھ کے معاملے پربھی بات ہوئی،صدر پاکستان نے سربجیت سنگھ کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا،انہوں نے متعلقہ حکام کوسربجیت سنگھ کا معاملہ دیکھنے کی بھی ہدایت کی۔ایس ایم کرشنا کی جمعہ کے روز صدر زرداری سے ملاقات ہو ئی تھی۔