بارشوں سے اب تک 69 افراد جاں بحق 6988گھر تباہ ، این ڈی ایم اے

 

Pakistan NDMA

Pakistan NDMA

این ڈی ایم اے (جیوڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے اب تک انہتر افراد جاں بحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔ چھ ہزار نو سو اٹھاسی گھر اور دکانیں تباہ یا متاثر ہو چکی ہیں ۔ملک میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ۔ چیئرمین این ڈی ایم ڈاکٹر ظفر اقبال نے آپریشنز ممبر اور ڈی جی میٹ کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایاکہ حالیہ بارشوں سے اب تک انہتر افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ تھا اب تک برساتی نالوں میں طغیانی یا دیگر حادثات کے باعث ہوئی اموات ہوئی ہیں ۔آپریشن ممبر کے مطابق چھ ہزار نو سو اٹھاسی گھر یا دکانیں تباہ یا متاثر ہو چکی ہیں ۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے سب سے زیادہ قلعہ سیف اللہ متاثر ہوا سات سے آٹھ سو مکانات تباہ ہو گئے ۔ اب تک صرف بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مدد کیلئے ضلعی حکومتوں نے رابطہ کیا ہے ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے الرٹ ہے، وفاقی حکومت کی طرف پچبن ہزارٹینٹ جاری کئے جائیں گے۔ڈی جی میٹ آفس کے مطابق ،خیبر پختونخواہ اور کشمیر میں پیر کی شام کے بعد بارشوں کا سلسلہ کم ہو جائے گا۔