لاہوروزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران، چین، ترکی، افغانستان اور بھارت کے درمیان تعاون کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،خطے کے تمام ممالک مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر انتہاپسندی کا ناسور ختم کر سکتے ہیں۔لاہورمیں ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسدی سے ملاقات میں وزیر اعلی نے ایران میں زلزلے سے ہونیوالی تباہی پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کیلئے پنجاب حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ سولر انرجی، اری گیشن اور لیور ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں ایران کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا جائزہ لیا جائے گا۔ انکا کہنا تھاکہ انتہاپسندی معاشی ترقی کیلئے زہرقاتل ہے، انتہاپسندوں کوئی مذہب ہے نہ علاقہ،وزیراعلی نے کہا کہ نومبر میں مشہد کی نمائش میں پنجاب کے سرمایہ کار اور صنعت کاربھرپورشرکت کرینگے۔