بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ہیروئن 21 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینماں کی زینت بنے گی۔
کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں روٹین سے ہٹ کر نظر آئیں گی۔ فلم گلیمر سے بھرپور ہے جس میں بیبو کے مقابل لیڈ رول ارجن رام پال ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے ہدایتکار مدھر بھنڈارکر ہیں۔ اس کی تشہیر کیلئے ساری پلاننگ مکمل کرلی گئی ہے۔ کرینہ ارجن بھارت اور بیرون ملک فلم کی پروموشن کیلئے تقریبات میں شریک ہوں گے۔