چوہدری محمد طفیل ایک فکر اور جہد مسلسل کا نام تھے،چوہدری شہبازسعید گجر
Posted on September 11, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے ضلعی صدر چوہدری شہباز سعید گجر کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کا ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس مرکزی دفتر ذیشا ن پلازہ رحمان شہید روڈگجرات میں منعقد ہوا جس میں ممتاز سیاسی وسماجی راہنماء اور پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد طفیل اور ان کے بھائی چوہدری محمد اعجاز کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج وغم کااظہاراور فاتحہ خوانی کی گئی ۔پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے ضلعی صدر چوہدری شہباز سعید گجرنے اس موقعہ پر چوہدری محمد طفیل کی سیاسی وسماجی اور بالخصوص پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کیلئے کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ گجرات کی ایک بہت بڑی سیاسی وسماجی شخصیت تھے ،جنہوں نے اپنے سیاسی کیرئر کا آغاز مزدورں کے حقوق کیلئے جدوجہد سے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد طفیل ایک فکر اور عمل کا نام تھا ،انہوں نے ضلع گجرات کے مزدوروں کیلئے ان تھک محنت اور جدوجہد کی اور وہ ہمیشہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل رہے۔وہ گجرات کے شہریوں، مزدوروں اور کارکنوں کیلئے ایک عظیم دوست اور ساتھی تھے۔چوہدری شہبازسعید گجر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے کارکن اور شہری انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے ضلعی صدر چوہدری شہباز سعید گجرکی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ،جس میں فرید سرور ،صغیر شاہ ،خاور گجر،منظور احمد ،ثناء اللہ ،غلام عباس،عصمت اللہ ،سہیل احمد،سید ظہیر شاہ،طاہر شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔