پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرر ہی ہے
Posted on September 11, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرر ہی ہے ایکٹ1974 میں باہمی اتفاق رائے سے ترامیم پاکستان اور بھارت کے ویزہ پالیسی میں نرمی بھی خوش آئند ہے ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری عامر حمید آف پونا نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت مذاکرات کی میز پر آئے ہیں دونوں ممالک میں ویزہ پالیسی میں نرمی خوش آئند ہے اس سے کشمیر کے آر پار کے بھائیوں کو آپس میں ملنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے 1974کے ایکٹ میں باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے ترامیم کے اقدامات بھی خوش آئند ہیں انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد خطے کو ایجوکیشن سٹی میں تبدیل کر دیا ہے پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کر رہی ہے اپوزیشن بھی حکومت کے مثبت اقدامات کا مثبت جواب دے ۔