انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر دیا ہے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) انسائیٹ ماڈل کالج بھمبر میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر دیا ہے تعلیمی بورڈ میرپور میں انٹر میڈیٹ کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کالج کے پرنسپل عمر گل اور دیگر سٹاف مبارکباد کامستحق ہے ان خیالات کااظہار سیاسی و سماجی راہنما راجہ فہیم اختر آف بڑھنگ ،صوفی مسعود اسلم پوٹھی ،راجہ محمد آصف آف سیرلہ اور راجہ عطاء المنعم آف بھمبر نے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ بھمبر میں پرائیویٹ تعلیم کا آغاز انسائیٹ ماڈل کالج کے پرنسپل عمر گل نے کیا تھا آج انسائیٹ ماڈل کالج ضلع بھمبر کے اندر معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے تعلیمی بوڑڈ میرپور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 4پوزیشنیں حاصل کرکے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ انسائیٹ ماڈل کالج آئندہ بھی قوم کی خدمت اسی جذبے اور محنت سے کرتا رہے گا ۔