شکست کی ذمے دار پوری ٹیم ہونے چاہیئے ،مصباح الحق

misbah ul haq

misbah ul haq

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ شکست کا ذمہ دار کپتان یا کسی ایک کھلاڑی کے بجائے پوری ٹیم کو ٹھہرانا چاہیے۔کینگروز سے ٹی ٹوئینٹی سیریز جیتنا خوش آئند ہے تاہم آخری میچ میں ناکامی کھلاڑی کیلئے میگا ایونٹ سے پہلے ویک اپ کال ہے۔قومی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اپنی فٹنس اور فارم برقرار رکھنے کیلئے ٹریننگ کآ آغاز کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شکست پر تنقید ضرور ہونی چاہیے مگر صرف کپتان پر نہیں بلکہ بری کارکردگی دکھانے والے ہر کھلاڑی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔مصباح نے ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد کینگروز سے سیریز جیتنے کو پاکستان کیلئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بری کارکردگی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ سے پہلے قومی کرکٹرز کو جگانے کیلئے کافی ہے۔کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سعید اجمل سمیت سپئنرز کا جادو چلنے کا کم امکان ہے کیونکہ وہاں کی کنڈیشنز فاسٹ بالرز کیلئے مددگار ثابت ہونگی۔مصباح الحق اکتوبر میں شروع ہونے والا ڈومیسٹک سیزن کھیلیں گے تاکہ دسمبر میں روائتی حریف بھارت کے خلاف ہونے والی اہم سیریز کیلئے خود کو تیار رکھ سکیں۔