اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی اقتصادی حمایت اور امداد کی بہت قدر کرتا ہے۔ایوان صدر میں چائنہ فانڈیشن برائے انٹرنیشنل سٹڈیز کے چیئرمین زونگ ڈینگ ژونگ سے گفتگو میں صدر نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع سے استفادہ کریں،انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعاون سے سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں مدد ملے گی۔ ملاقات میں انہوں نے پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات، کثیر الجہتی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔