جے یو آئی ایف (جیوڈیسک)جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عام انتخابات بروقت کرانا حکومت کی آئینی زمہ داری ہے۔ انتخابات میں کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں ہونا چاہے بلدیاتی الیکشن کوآئندہ حکومتوں پرچھوڑ دیا جائے ،قبائلی علاقوں پرڈرون حملوں پرصرف احتجاج ہی مسئلے کاحل نہِیں۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کا تقاضا ہے کہ ڈرون کوگرایا جائے۔وہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال،عالمی حالات آئندہ الیکشن کی تیاریوں اورعوام رابطہ مہم کے سلسلے میں تجاویز پر غورکیا گیا۔ اجلاس میں مولاناعبدالغفورحیدری ، مولانا عبداللہ اور دیگرپارٹی راہنماؤں نے شرکت کی۔
جے یوآئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے بھی فیصلہ اگر دو جماعتوں نے ہی کرنا ہے تو اس کا حشر پھی سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی طرح ہوگا۔ اس حوالے سے کسی پارٹی کواعتماد میں نہیں لیا گیا صرف جماعتوں کا فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ مولانافضل الرحمن نے کہا کہ حکومت نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں جبکہ ملک بحرانوں کاشکار ہے۔ مسائل حل نہ کرکے حکومت عوامی تائید حاصل نہیں کرسکتی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں پرڈرون حملوں پر صرف احتجاج ہی مسئلے کا حل نہِیں۔ پارلیمنٹ کے فیصلے کا تقاضا ہے کہ ڈرون کو گرایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کی قرار دادکی نفی کر رہی ہے۔