کے پی ٹی ! دو برتھوں کے ڈرافٹ کی گہرائی میں اضافہ

port

port

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ کی برتھ نمبر گیارہ اور بارہ کے ڈرافٹ کی گہرائی 13 میٹر تک بڑھا دی گئی۔ کے پی ٹی کے ترجمان کے مطابق تیرہ میٹر ڈرافٹ کی گہرائی کے بعد اب بڑے کارگو جہاز بھی کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہو سکیں گے۔

کراچی پورٹ پر ابھی چار کروڑ دس لاکھ ٹن کارگو کی نقل و حرکت ہوتی ہے اور جلد ہی یہ دس کروڑ ٹن تک بڑھ جائے گی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر جہاز رانی و بندر گاہ کی ہدایت پر دیگر برتھوں کے ڈرافٹ کی گہرائی کا کام بھی جاری ہے۔