آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کو آئین ساز اسمبلی میں تبدیل کیا جائے ، چوہدری خالد حسین
Posted on September 12, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کو آئین ساز اسمبلی میں تبدیل کیا جائے ہر ایک کشمیری کوووٹ دینے اور الیکشن لڑنے کی اجازت ہو نی چاہیے مہاجرین کی نشستوں پر برائے راست انتخابی عمل ختم کیا جائے ان خیالات کااظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری خالد حسین نے بھمبر میں کارکنان کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایکٹ 1974کشمیری قوم کی غلامی کو طوالت دینے کیلئے بنایا گیا تھا ۔
جس میں بنیادی انسانی حقو ق کو غصب کرکے اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی آزادکشمیر اسمبلی کو بے اختیار کرکے کشمیر کونسل کو ان پر مسلط کیا گیا کونسل کا چیئرمین ایسے شخص کو بنایا گیا جس کو آزادکشمیر کی عوام نے ووٹ دیا اور نہ ہی منتحب کیا اور نہ ہی چیئرمین آزادکشمیر کے کسی ادارے یا کسی عدالت کو جواب دہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کو آئین ساز اسمبلی میں تبدیل کرکے تما م اختیارات ریاستی اداروں کو دیئے جانے چاہیں انہوں نے کہاکہ مہاجرین کونشستوں پر براہ راست انتخاب سے بھی دھاندلی اور بلیک میلنگ ہوتی ہے لہذ ا براہ راست انتخاب کا سلسلہ بھی ختم کیا جائے اور آزاد کشمیر کے ہر شہری کو ووٹ دینے اور الیکشن لڑنے کا حق دیا جائے الحاق پاکستان کے نام پر پابندی اقوام متحدہ کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔