کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی اے نے کراچی کی فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔کراچی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے رات گئے بلدیہ ٹان میں آگ سے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کر کے نقصان کا جائزہ لیا۔ حادثے کے شواہد ا کٹھے کرنے کے لئے ایف آئی اے کی ٹیم آج بھی بلدیہ ٹان کا دورہ کرے گی۔
ٹیم کے سربراہ آزاد خان کے مطابق عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے جس میں ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی ویسٹ، ایس پی ویسٹ انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی آیس آئی یو فاروق اعوان شامل ہیں۔