عالمی پابندیاں، ایرانی تیل کی پیداوار میں چالیس فیصد کمی

 Iran oil production

Iran oil production

امریکہ(جیوڈیسک)امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ عالمی اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران کی تیل کی پیداوار میں چالیس فیصد کم ہوگئی ہے اور اسے نو ارب ڈالرز سہ ماہی نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ایران کیخلاف عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے ایرانی تیل کی پیداوار میں یومیہ 2.5 بیرل کی کمی ہوئی ہے جو مجموعی پیداوار سے چالیس فیصد کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی پیداوار کم ہونے کے باعث ایران کو ہر سہ ماہی میں نو ارب ڈالرز کا مالی نقصان بھی ہو رہا ہے جس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ایران کو دباؤ ڈالنے کے حوالے سے عالمی برادری کی کوششیں کامیاب ثابت ہو رہی ہیں اور ان کو جاری رکھنا چاہیے۔