پاکستان(جیوڈیسک)عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد پاکستان میں بھی سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں چودہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت تین سو روپے کے اضافے سے اکسٹھ ہزار دو سو روپے اور دس گرام کی قیمت دو سو ستاون روپے کے اضافے سے باون ہزار چار سو ستاون روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت ایک ہزار ایک سو چالیس روپے فی تولہ ہو گئی۔