راجہ امجد پرویز کی خصوصی ہدایت پر بھمبر میں محکمہ مال کے چہیتے عملے کے تبادلہ جات
Posted on September 13, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف سیکرٹری ارباب شہزاد اور کمشنر میرپور ڈویژن راجہ امجد پرویز کی خصوصی ہدایت پر بھمبر میں محکمہ مال کے چہیتے عملے کے تبادلہ جات جو عرصہ دراز سے کرسیوں سے چمٹے ہوئے تھے اور عوام علاقہ کیلئے و بال جان بنے اور مال بناؤ پوسٹوں سے چمٹ کر عوام کا خون چوس رہے تھے ڈپٹی کمشنر بھمبرخواجہ محمد نعیم نے تبدیل کر کے عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں کلرک اور پٹواری مافیا جو عرصہ دراز سے ملی بھگت اور سیاسی اثر و رسوخ سے عوام علاقہ کیلئے وبال جان بنے ہوئے تھے اور کماؤ پوسٹوں پر براجمان تھے۔
جنکا تبادلہ چمک کے باعث ناممکن بنا ہوا تھا اور عوام عاجز آ چکے تھے کئی بار حکومت اور اعلیٰ حکام کو نوٹس دلا چکے تھے با آخر چیف سیکرٹری کی ہدایت پر تبدیل کر دئیے گئے عوام علاقہ نے حالیہ تبادلہ جات پر چیف سیکرٹری اور کمشنر میرپور ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئے تعینات شدہ اہلکاران عوام کو ریلیف دینگے اور سابقہ اہلکاروں کی لوٹ مار مال بناؤ پالیسی سے اجتناب کرینگے۔
عوام علاقہ نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مال کے متعلقہ خصوصی سیل قائم کیا جائے جس میں کرپٹ مافیا کی نشاندہی کی جا سکے اور تبادلہ جات کی پالیسی کا ٹائم فریم مقرر کیا جائے تا کہ کوئی اہلکار ملی بھگت سے عرصہ دراز تک کمائو پوسٹ پر بیٹھ کر عوام کا استحصال کرنے سے اجتناب کر سکے۔