وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم 18 ستمبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اور جو عدالت کہے گی اس حکم کو مانیں گے۔
اسلام آباد میں آئین پاکستان کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم اٹھارہ ستمبر کو سپریم کورٹ کے حکم پر عدالت میں پیش ہونگے۔ قومی اسمبلی میں قائد اپوزیشن لیڈر کے بیانات کے بارے میں بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چودھری نثار مناسب زبان استعمال کریں۔ چوہدری نثار اور ان کی جماعت عام انتخابات میں ناکامی کے یقین کے باعث گھبراہٹ کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ تمام اداروں سے سپریم ہے۔