لندن(جیوڈیسک) سکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ متحدہ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق از سر نو اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنا چاہتے تھے۔
ذرائع کے مطابق لندن پولیس نے عمران فاروق کی پہلی برسی پر اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی ان کے قتل کے بارے میں معلوم ہو پولیس سے رابطہ کرے۔ لندن پولیس نے قاتلوں کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ انعام کا بھی اعلان کیا۔