بھمبر : نوجوان لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین قاتل حقیقی بھائی اور ماموں نکلے

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ چوکی سماہنی کے گاؤں ڈھل کنڈیاں میں گذشتہ دنوں قتل ہونے والی نوجوان لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین قاتل حقیقی بھائی اور ماموں نکلے ایس پی بھمبر کی صحافیوں کو بریفنگ ۔تفصیلات کیمطابق تقریباً 10روز قبل تھانہ چوکی سماہنی کے گاؤں ڈھل کنڈیاں کی رہائشی 18سالہ نوجوا ن لڑکی نسیم اشرف کی نعش گھر کے قریب زمینوں سے ملی تھی مقتولہ کے گھر والوں نے مقتولہ کے عاشق غلا شبیر ولد محمد مشتاق ساکن فیصل آباد پر قتل کا شبہ ظاہر کیا معاملہ کی سنگینی کے باعث SPبھمبر جمیل احمد جمیل نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مرزا زاہد حسین کو اندھے قتل کی تفتیش پر معمور کیا جنہوں نے انتہائی محنت سے کیس کی تفتیش کی اور شک گزرنے پر مقتولہ کے بھائی وسیم اشرف کو شامل تفتیش کیا جس نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وقوعہ کے روز رات 3بجے میری آنکھ کھلی تو میری بہن چارپائی پر موجو دنہ تھی میں نے تلاش کیا تو گھر کے قریب کھیتوں میں اپنے عاشق غلام شبیر کیساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھی جس پر میں گھر واپس آیا اور اپنے گھر سے چھری اٹھائی اور ساتھ والے گھر سے اپنے حقیقی ماموں محمد افضل ولد نور داد جوبہرہ اور گھونگا ہے کو ساتھ لیا اور موقع پر پہنچ گئے۔

ہماری آہٹ سن کر غلام شبیر موقع سے بھاگ گیا اور میری بہن ڈر سے بے ہوش ہو گئی جسے میرے ماموں محمد افضل نے قابو کرلیا اور میں نے چھری سے اس کی نسیں کاٹنے کے بعد اسے قریبی کھائی میں پھینک دیا پولیس تھانہ چوکی سماہنی نے دونوں ملزمان وسیم اشرف اور محمدافضل ولد نور دا د کو گرفتار کرکے آلہ قتل چھری برآمد کرلی بھمبرکے سیاسی و سماجی حلقوں نے اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر SPبھمبر جمیل احمد جمیل، DSPانویسٹی گیشن مرزا زاہد حسین ،SHOچوکی سردار نعمان اور ASIسید افتخار حسین شاہ کو مبارکباد پیش کی۔