شر انگیز فلم کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

protest

protest

مصر(جیوڈیسک)دنیا کے کئی ممالک میں شر انگیز فلم کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، تیونس اور مصر میں امریکی سفارت خانوں پر حملے کے دوران پولیس سے جھڑپ میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں رات بھر شر انگیز فلم کے خلاف مظاہرے جاری رہے۔ پولیس سے تصادم میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد کو گرفتا ر کر لیا گیا۔ اسکندریہ میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا تاہم پولیس کی مداخلت سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ صنعائی میں مظاہرین نے عالمی مبصرین کے دفاتر کو نذآتش کرنے کی کوشش کی۔ تیونس میں بھی مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کیا۔ پولیس سے جھڑپ میں تین افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔ لندن میں سیکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کیا۔

استنبول میں ہزاروں مظاہرین نے امریکا سے شر انگیزی کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بحرین میں شر انگیز فلم کے خلاف سب سے بڑے مظاہرہ ہوا جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ دوسری جانب بن غازی میں ہلاک امریکی سفارت کاروں کے جسد خاکی امریکا پہنچا دئیے گئے ہیں، ہلاک افراد کی آخری رسومات میں امریکی صدر اوباما نے شرکت کی۔