سانحہ بلدیہ کے متاثرین کی امداد کا پروگرام ترتیب دیدیا گیا

Karachi fire

Karachi fire

کراچی (جیوڈیسک) لیبرڈپارٹمنٹ سندھ اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے باہمی اشتراک سے سانحہ بلدیہ کے متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے جامع پروگرام ترتیب دیدیا۔کراچی میں کانفرنس کرتے ہوئے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے کنٹری ڈائریکٹر فرانسسکو اور سیکریٹری لیبر عارف الٰہی نے کہا کہ تمام زخمیوں کا علاج سرکاری خرچ پر کیا جائے گا۔

پہلے چھ ماہ پوری تنخواہ اور اگلے چھ ماہ آدھی تنخواہ دی جائیگی۔انہوں نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں کے گھرانوں کے افراد کو اسکالر شپ کے تحت فنی اداروں میں مفت تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سات روز کے اندر تمام فیکٹری اپنی رجسٹریشن کرالیں ورنہ ایکشن لیا جائے گا۔