ملک ریا ض کے خلا ف تو ہین عدالت کیس ، 6 گواہوں کے نام آ گئے

Islamabad court

Islamabad court

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس میں استغاثہ کی جانب سے چیف جسٹس سمیت چھ گواہوں کے نام جمع کرادئیے گئے ۔ڈپٹی اٹارنی جنرل دل محمد علی زئی نے اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے گواہوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔ گواہوں میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری، رجسٹرار فقیر حسین، ارسلان افتخار، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، احمد خلیل اور ملک ریاض کے داماد سلمان علی کا نام شامل ہیں۔

یہ پریس کانفرنس کرنے پر ملک ریاض پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد ہوئی تھی۔ اس کیس کی سماعت کے دوران ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر عبد الباسط نے کہا تھا کہ استغاثہ کی جانب سے جو بھی گواہ سامنے آئے گا وہ اس پر جرح کریں گے۔