عیسائیوں کے مذہبی راہنماء پوپ بینیڈکٹ نے مشرق وسطی کے عیسائیوں اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ایک پرامن معاشرے قائم کریں۔لبنا ن کے دورے کے دوسرے روز دارلحکومت بیروت میں اپنے خطاب میں پوپ بینیڈکٹ نے کہا انسان کو انتقام لینے کی بجائے دوسروں کے قصور معاف کرنا چاہئے۔جو لوگ امن سے رہنے کے خواہشمند ہیں ۔
وہ خود کو تبدیل کریں اور اسکے لئے ضروری ہے کہ وہ بدلے کی خواہش ختم کریں۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کریں اور دوسروں کی معذرت قبول کرتے ہوئے معاف کرنا سیکھیں۔انہوں نے کہا یہی سنہرے اصول ہیں جن پر عمل کر کے پائیدار عالمی امن کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔پوپ کے شہر کے دورے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔