بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور اور پٹودی کے نواب سیف علی خان کی شادی بلاآخر ہونے کو ہے جس کے لیے سیف کی والدہ شرمیلا ٹیگور نے باقاعدہ دعوت نامے بھی بھیجنا شروع کردیے ہیں۔شرمیلا ٹیگور کی جانب سے مہمانوں کو ارسال کیے گئے ان اہم ترین دعوت ناموں کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔مہمانوں کو ارسال کیے گئے بلاوے میں تحریر پیغام میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سیف کی والدہ نے 18اکتوبر بروز جمعرات لوگوں کو دعوتِ ولیمہ میں مدعو کیا ہے ۔
دعوت نامے میں مزید یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ باقاعدہ شادی کارڈز سے قبل اس دعوت نامے کا مقصد لوگوں کو اپنے مصروف وقت میں سے اس ہم ایونٹ کے لیے وقت نکالنے کی پیشگی اطلاع دینا ہے۔اپنے گھریلو نامRinkuکے دستخط کے ساتھ بھیجے گئے بیگم منصور علی خان(شرمیلا ٹیگور)کے اس رقعے پر پٹودیوں کا مخصوص نشان بھی واضح ہے جس کے مطابق شرمیلااپنی بیٹوں صبا اور سوہاکے ہمراہ18اکتوبر کوتمام مہمانوں کی منتظر رہیں گی۔