مسلم کانفرنس کشمیری قوم کے قومی تشخص کی علامت ہے
Posted on September 16, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم کانفرنس کشمیری قوم کے قومی تشخص کی علامت ہے غیر ریاستی جماعتیں تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کررہی ہیں گلگت بلتستان اسمبلی میں صوبہ بنانے جانے کی قرار داد پیپلز پارٹی کے تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کا حصہ ہے ان خیالات کااظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے راہنما حاجی محمد کریم آف گورسیاں نے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس ایک نظریے اور عقیدے کی جماعت ہے جس نظریے کی تکمیل کیلئے لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں مسلم کانفرنس کشمیری قوم کے قومی تشخص ،عزت اور وقار کی علامت ہے اس کو کمزور اور تقسیم کرکے تحریک آزادی کشمیر کو کمزور کرنے اور تقسیم کشمیر کی سازش کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی گئی غیر ریاستی جماعتوں کی آزادکشمیر کی آمد سے تقسیم کشمیر کی راہ ہموار کی جارہی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی میں صوبہ بنائے جانے کی قرارداد کا پاس ہو نا ہے پیپلزپارٹی کے تقسیم کشمیر کے ایجنڈے کا حصہ ہے آزادکشمیر کی آزادی کیلئے سوسال تک لڑنے کا نعرہ لگانے والوں نے اپنا اصل چہرہ دیکھا دیا گلگت بلتستان کے اندر مسلہ کشمیر کو کمزور اور بین الاقوامی دنیا کے اندر مسلہ کشمیر کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کی مسلم کانفرنس اور کشمیری قوم بھرپور مذمت کرتی ہے انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں متحد ہے اور یورپی ممالک کے کارکنان انکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔