جنوبی کوریا(جیوڈیسک)جنوبی کوریا نے ریفائنری کی انشورنس ختم ہونے کے بعد ایران سے خام تیل کی خریداری روک دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ویب سائٹ پر دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی کوریا کی ایران سے خام تیل کی خریداری ماہ اگست میں صفر تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ سال کے پہلے آٹھ ماہ میں جنوبی کوریا نے ایران سے 5.39 ملین ٹن خام تیل درآمد کیا تھا۔ جنوبی کوریا نے اگست 2011 میں یومیہ 36 ہزار 738 ٹن خام تیل خریدا تھا۔ جولائی میں یورپی یونین نے کوریائی ریفائنریوں کے ٹینکرز کی انشورنس روک دی تھی جس پر ایران نے اپنے ٹینکر کے ذریعے خام تیل فراہم کرنے کی پیش کش کی تھی۔