لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے 1200 بسوں کی خریداری کیخلاف حکم امتناعی میں 20ستمبر تک توسیع کردی۔پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایاکہ جو 1200بسیں خریدی جارہی ہیں وہ غیرمعیاری ہیں۔ اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ 1200 بسیں ناقص میٹریل سے تیار کی گئی ہیں جو مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم نہیں کر سکتیں۔ عدالت نے حکم امتناعی میں 20ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوطلب کرلیا۔