قاضی ظفر اللہ خاں ایڈووکیٹ کی زیر صدارت مجلس عاملہ گجرات کا اجلاس

گجرات (جی پی آئی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گجرات کے صدر قاضی ظفر اللہ خاں ایڈووکیٹ کی زیر صدارت مجلس عاملہ گجرات کا اجلاس منعقد ہوا ، انتظامات کے فرائض سیکرٹری بار محمد اقبال ملہی ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے ، اجلس میں نائب صدر بار ملک محمد یونس ایڈووکیٹ ، آڈیٹر بار چوہدری محمد منیر آف لدھا سدھا کے علاوہ ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کاشف حسین بھٹی ایڈووکیٹ ، شفقت حمید احمد ایڈووکیٹ ، مرزا مقصود ایڈووکیٹ ، سید مدثر شاہ ایڈووکیٹ ، اور محمد یونس گوندل ایڈووکیٹ نے شرکت کی ، اجلاس میں ممبران نے امریکن مووی کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور متفقہ طور پر ایک قرار داد پاس کی جس کے تحت اس اسلام دشمن اور توہین آمیز مووی کے پروڈیوسر کے خلاف سخت کاروائی کی سفارش کی گئی اس فلم پر پابندی لگا کر مسلم امہ کے جذبات بھڑکانے اور انکی غیرت کو للکارنے پر فلم کے پروڈیوسر و مصنف و ادارکاروں کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا اور امت مسلمہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، قرار داد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے پاکستان کے عوام کے جذبات اور احساسات سے آگاہ کرے اور فوری طور سے پاکستان سے نکل جانے کا حکم دے ، قرار داد میںمزید کہا گیا ہے کہ یہ مسلمانوں کی غیرت و حمیت کا مسئلہ ہے ، اور مسلمان اپنے مذہب اور اپنے محبوب پیغمبر ۖ کے بارے میں گستاخانہ واقعات و کلمات کو کسی صورت برداشت نہ کریں گے ، قرار داد کے تحت گجرات بار کے وکلاء ملک بھر کے وکلاء کے ساتھ ملکر مورخہ 17ستمبر 2012بروز سوموار کو مکمل ہڑتال کریں گے اور بھرپور احتجاج کریں گے۔