لیاقت پور (جیوڈیسک)حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ انہیں وزارت کی دوبارہ آفر ہوئی تھی لیکن وہ اپنے حلقے سے رابطہ میں رہنا چاہتے ہیں بھیک میں ملی ہوئی وزارت لینا پسند نہیں کریں گے ۔
لیاقت پور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کیس عوام کی عدالت میں چھوڑتے ہیں۔ ہر ادارے نے ان کے ساتھ زیادتی کی ۔وہ ان اداروں سے اپنا صلہ کیسے مانگیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے پریس کانفرنس میں یہ بات واضح کی تھی کہ اس کیس میں میرے مخالفین وہی ہیں جنہوں نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کرایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اللہ کے حکم سے سرخرو ہیں تاہم ان کے مخالفین اب بھی نئے پروپیگنڈا کاسوچ رہے ہیں۔پاکستان کے قانون کے مطابق جرم ثابت نہ ہونے پر ایک دن اکی سزا بھی نہیں دی جاسکتی۔