کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں جماعت اسلامی کی آج ہڑتال کے پیش نظر رہنماں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مار کر سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے۔جماعت اسلامی کی جانب سے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلا ف آج ہونے والی ہڑتال کے پیش نظر رات بھر رہنماوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا۔
پولیس نے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کو حراست میں لیا۔بعد ازاں انہوں رہا کر کے گھر پر نظر بند کردیا گیا۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق پولیس نے لانڈھی ،گورنگی ،شاہ فیصل کالونی ،لیاری اور شہر کے دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر سو سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔