دوبئی (طاھر منیر طاھر) پاکستانی محنتی اور جفاکش قوم ہیں جنھوں نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اپنا کردار بخوبی نبھایا ہے جس کا اعتراف امارات کے شیوخ بھی کرتے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں اس وقت ساڑھے بارہ لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ھیں جو مختلف شعبہ ھائے زندگی میں اپنے فرائض سر انجام دے رھے ہیں جبکہ کچھ پاکستانی اپنی انتھائی محنت اور ایمانداری کی وجہ سے دوسروں کے لئے قابل مثال ہیں ۔ ان خیالات کا اظھار قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے قونصل جنرل طارق اقبال سومرو نے العلما پراپرٹیز کی سالانہ تقریب ایوارڈز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئر مین انصار برنی ویلفئر ٹرسٹ مھمان خصوصی تھے۔
تقریب میں العلما پراپرٹیز کے چیئر مین نجیب الرحمٰن اور دیگر شرکاء میں اسرار احمد خان اور دیگر لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر انصار برنی چیئر مین انصار ویلفئر ٹرسٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کے جزبہ حب الوطنی کی تعریف کرتے ہوئے کھا کہ جو پاکستان دیار غیر میں رھتے ہوئے پاکستان کا نام بلند کرتے ہیں وہ یقیناً قابل قدر ہیں ۔ وطن سے باھر کام کرنے والا ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے لھٰذا تمام پاکستانیوں کو چاھیے کہ ملک و قوم کی سربلندی اور نیک نامی کے لئے کام کریں۔ سالانہ ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے العلما پراپرٹیز کے چیئرمین نجیب الرحمٰن نے کھا کہ آج کی تقریب اچھا کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہے جن لوگوں نے نمایاں خدمات سر انجام دیں ھیں انھیں ان کی خدمات کے اعزاز میں ایوارڈز سے نوازا جا رھا ہے جو کارکنوں اور میرے لئے فخر کی بات ہے ۔
تاھم جن لوگوں کو آج کی تقریب میں ایوارڈز نھیں دے جا رھے ہے اس کا یہ مطلب نھیں ہے کہ اُنھوں نے اپنا کام نھیں کیا بلکہ اُن کی عزت بھی ھمارے دل میں ہے ھم چاھتے ہیں کہ اگلے سال وہ اور محنت کریں اور نمایاں انعام و اکرام کے حقدار بنیں ۔ نجیب الرحمٰن نے العلما پراپرٹیز کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی جبکہ قونصل جنرل طارق اقبال سومرہ اور انصار برنی نے احسن کام کرنے والوں کو ایوارڈز تقسیم کئے۔