نومبر 2011 کو بچن خاندان میں آنکھ کھولنے والی ننھی پری ارادھیا بچن کو تاحال میڈیا کی آنکھ سے پوشیدہ رکھا گیا تھا۔
ابھیشک اور ایشوریا رائے بچن کی دس ماہ کی صاحبزادی ارادھیا بچن کی پہلی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں۔ گو یہ تصاویر بچن خاندان کی جانب سے باقاعدہ طور پر جاری نہیں کی گئیں لیکن امریکی شہر شکاگو کی لیے روانہ ہوتے ہوئے ایشوریا رائے بچن کی گود میں موجود بچی کا چہرہ میڈیا کے کیمروں سے بچ نہیں پایا جسے فورا ہی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ بنا لیا۔