نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شرانگیز اور گستاخانہ فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ساز نے اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کیا۔ نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بان کی مون کا کہنا تھا کہ کسی کی دل آزاری شرمناک اقدام ہے۔ اظہار رائے بنیادی حق ہے لیکن اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
اظہار رائے کی آزادی کی حمایت نفرت پھیلانے کے لئے نہیں کی جا سکتی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر نفرت اور تعصب پھیلانے کی مذمت کرتے ہیں۔ دوسری جانب گستاخانہ فلم کی اداکارہ نے پروڈیوسر پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کر دیا ہے۔