اسلام مخالف فلم سے امریکی حکومت کا کوئی تعلق نہیں،اوباما

obama

obama

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اسلام مخالف فلم سے امریکی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

واشنگٹن میں انتخابی مہم کے حوالے سے ایک تقریب میں خطاب کرتیہوئے صدر اوباما نے کہا کہ فلم بنانے والا “تاریک کردار” کا مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا میں امریکی سفیر کی ہلاکت متنازع فلم کے باعث ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کا انفرادی اقدام پورے امریکی معاشرے کی سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔