سیاچن پر موجودہ پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، بھارتی آرمی چیف

Siachin

Siachin

بھارت(جیوڈیسک)بھارتی آرمی چیف نے کہا ہے کہ وہ سیاچن پر اپنی موجودہ پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سیاچین کو غیر فوجی علاقہ بنانے کی پاکستانی تجویز پر بھارتی آرمی چیف نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل وکرم سنگھ نے کہا کہ سیاچن کی بھارت کے لئے اسٹریٹجک اہمیت ہے اس پر بھارت کا موقف تبدیل نہیں ہوا۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سیاچین پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے خون بہایا گیا ہے اور کئی بھارتی فوجیوں کی جانیں گئی ہیں وہ سیاچن پر موجودہ پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔