توہین آمیز فلم اور خاکوں کی نمائش کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

گجرات (جی پی آئی) کاٹیج فرنیچر ایسوسی ایشن نیو فرنیچر مارکیٹ کے زیر اہتمام امریکہ اور دنیا بھر میں توہین آمیز فلم اور خاکوں کی نمائش کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرے کا آغاز نیو فرنیچر مارکیٹ محلہ نور پور پڈھے سے ہوا ، اور جلوس کی شکل میں مظاہرین جی ٹی روڈ پہنچے ، امریکہ اور اس کے حواریوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، جلوس کے شرکاء پر امن انداز میں جی ٹی ایس چوک پہنچے اور تمام ٹریفک بلاک کر دی گئی ، جلوس کی قیادت چوہدری منور حسین پڈا ، مرزا گل نواز ، مرزااکبر بیگ برلاس ، چوہدری محمد جاوید پڈا، محمد عارف عطاری نے کی ، جلوس میں سٹیزن فرنٹ کے وفد نے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری علی ابرار جوڑا ، ضلعی نائب صدر مہر مشتاق احمد ، صدر پنجاب نعت کونسل شیخ عرفان پرویز ، جنرل سیکرٹری قمر اکیڈمی خاور بشیر بٹ گولڑوی ، صدر مسلم لیگ نواز یوسی 49چوہدری شبیر احمد پڈا ، صدر ٹریدز ایسوسی ایشن ملک سرفراز ، سرپرست شیخ نصیر احمد ، سابق نائب ناظم حاجی عبدالمجید بٹ ، بزم ذکر اللہ ہو کے راہنما چوہدری محمد قدیر پڈا ، چوہدری وقاص عالم ، چوہدری جواد عظمت ، حاجی محمد یوسف غفاری صدر تنظیم الغفاری گجرات ، ضیاء سید ، محمد علی شہاب دین ، زین ، بھولی بٹ ، عدنان بٹ ، فرخ شاہ ، سلیمان بہادر ، ایم وائی ناصر ، علامہ عرفان احمد و دیگر راہنما بھی موجود تھے ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے موجودہ دور کے راج پال کے سامنے غازی علم دین شہید رحمتہ اللہ علیہ کی طرح سامنے آنا چاہیے اور حکومت پاکستان کو ملی غیرت کا ثبوت دیکر ، یو ٹیوب سمیت ایسی تمام ویب سائیٹ اور دیگر مواد کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔

توہین رسالت کے مرتکب ممالک کے ساتھ سخت ریکارڈ درج کروایا جائے اور ان کو یہ باآور کروایا جائے کہ ان کے ساتھ تعلقات ختم ہو سکتے ہیں ، اس موقع پر اسلام اور ملک کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں اور حکومت کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا گیا کہ اگر وہ کلمہ حق کہے تو ہم سب ان کے ساتھ ہیں۔