بھارت(جیوڈیسک)بھارت نے بیلیسٹک میزائل اگنی تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔وزارت دفاع کی ترجمان رمی کمام گپتا نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج کی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کی جانب سے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے نیوکلیئر صلاحیت کے حامل اگنی تھری بیلسٹک میزائل کا تجربہ لانچر کمپلیکس انر ویلر آئس لینڈ سے کیا گیا ہے۔
اس میزائل کی رینج 3000 کلومیٹر ہے۔ بھارتی فوج نے بتایا ہے کہ میزائل کا تجربہ کامیاب رہا ہے۔