ترکی(جیوڈیسک)ترکی کی ایک عدالت نے تین سابق جرنیلوں سمیت تین سو تیس فوجیوں کو وزیراعظم رجب طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سزائے قید سزا جبکہ چونتیس کو بری کر دیا ہے۔
عدالت نے تینوں جرنیلوں کو ابتدائی طور پر عمر قید کی سزا سنائی تھی جسے بعد میں بیس برس کر دیا گیا۔دو ہزار آٹھ میں سیکڑوں افسروں کو وزیراعظم طیب اردگان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔تمام ملزموں نے الزامات ماننے سے انکار کیا تھا۔ ترک فوج انیس سو ساٹھ سے انیس سو اسی کے درمیان تین بار حکومتوں کا تختہ الٹ چکی ہے۔