جاپان(جیوڈیسک)جاپان ایئر لائنز کے حصص جمعہ کو 4.29 فیصد تنزلی کا شکار ہوئے۔یہ صورتحال کمپنی کی سٹاک ایکسچینج میں شمولیت کے دو روز بعد سامنے آئی ہے جبکہ اس کا کہنا ہے کہ بیجنگ اور ٹوکیو کے درمیان علاقائی تنازع کے باعث چین کو پروازیں کم ہوئی ہیں۔
حصص 3680 ین پر بند ہوئے جن کی ابتدائی قیمت 3790 ین تھی جب یہ کمپنی بدھ کو ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں دو سال بعد واپس آئی تھی۔ یہ کمپنی قبل ازیں دیوالیہ ہونے کے باعث سٹاک مارکیٹ سے باہر ہوگئی تھی۔