ورلڈ ٹوئنٹی 20 (جیوڈیسک) سری لنکاکا سامناجنوبی افریقہ سے آج ہوگا

World T20

World T20

ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی (جیوڈیسک) ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہمبن ٹوٹا میں ہوگا۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں کولمبو میں مدمقابل ہوں گی۔ہمبن ٹوٹا کے میدان میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں گروپ سی کے میچ کے لیے آمنے سامنے ہوگی۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ گروپ میں ہونے والے میچوں میں اب تک دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ کھیلا ہے، جس میں انھیں کامیابی ملی ہے، اس طرح دونوں ٹیمیں اس گروپ سے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ اس میچ کے نتیجے سے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیم گروپ میں نمبر ون ہے۔ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آسٹریلیا سے کولمبو میں مد مقابل ہوگی۔