کھلاڑیوں میں لڑائی فلم ٹربل وِد دا کرو کا پریمیئر

Hollywood

Hollywood

ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ھالی ووڈ فلم ٹربل وِد دا کروو کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ یہ کہانی ہے دو ایسے کھلاڑیوں کی۔۔جنہیں اپنی صلاحیتوں پر ہے پورا یقین لیکن وقت کے آگے ہمیشہ ہار جاتے ہیں۔۔نوجوان کھلاڑی والی بال کا ماہر تو عمر رسیدہ شخص کرکٹ کا ایکسپرٹ لیکن کھیل کھیل کے دوران چل جاتا ہے محبت کا میچ۔

بوڑھے باپ کی خوبصورت بیٹی پر نوجوان کھلاڑی کا دل آگیا۔یہیں سے شروع ہوجاتی ہے کھلاڑیوں کے درمیان جنگ فلم ٹربل وِد کرووکے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈاداکاروں کی آمد سے چارچاند لگ گئے۔۔باپ بیٹی کی محبت پر بنی فلم اکیس ستمبر کو ریلیز ہوگی۔