افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے جنوبی حصے میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے۔افغان پولیس حکام کے مطابق ہلمند صوبے کے نوا ڈسٹرکٹ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایک اور واقعے میں قندھارمیں ریموٹ کنٹرولڈ بم دھماکے میں چار شہری اور تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔