اسلام آباد(جیوڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مظاہروں کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے والے 62افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولی کلینک ہسپتال میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والے تمام کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کا حکم دیدیا ہے. زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی مالی مدد بھی کی جائیگی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کی بہادری پر پوری قوم پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ چند پیسوں کی خاطر شرپسندی پھیلانے والوں کی مذمت کرتے ہیں۔مظاہروں میں شرپسندی پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ مظاہروں میںپنجاب پولیس کے 6اہلکار گرفتار کیے اور ان کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیدیا۔انہوں نے کہاکہ مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے افرا د کو جلد میڈیا کے سامنے پیش کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ پر تشدد مظاہروں کے پس پردہ افراد کے خلاف ثبوت اکٹھے کیے جارہے ہیں۔