پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کا امن تباہ کر کے رکھ دیا۔ شاہ غلام قادر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزاد کشمیر کا امن تباہ کر کے رکھ دیا ۔یہاں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے وزیر اعظم سے وزراء تک اور پھر کوآرڈینیٹرز ،مشیروں کے نام پر جو فوج جمع ہے وہ لوٹ مار کر ہے ہیں ۔حکومت کو امن و امان سے کوئی دلچسپی نہیں ۔سانحہ بھمبر قابل مذمت ہے ،مسلم لیگ ن کی یہ بات کسی طور پر برداشت نہیں کرے گی کہ سیاسی کارکنوں کو قتل کیا جائے اور ہماری لیڈر شپ کو ٹارگٹ کیا جائے ۔

سانحی بھمبر کے حوالے سے چوہدری طارق فاروق اور مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت جو فیصلہ کرے گی قیادت اسے اس کی پاسداری کرے گی۔ڈی سی ،ایس پی کو منظر سے ہٹانا کوئی معنی نہیں رکھتا ۔بلکہ اس واقعہ میں ملوث ہر افسر کو شامل تفتیش کیا جائے ۔گزشتہ روز چوہدری طارق فاروق کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش تھی کہ پی پی کی قیادت تعمیروترقی کے کام کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے مگر ان کے رویے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں گھر جانے کی بہت جلدی ہے۔انہوں نے بیوروکریسی اور افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کے مطابق کام کریں ۔وگرنہ کل وہ ن لیگ کی قیادت سے گلے شکوے کا اختیار نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے بھمبر کے معاملات میں مداخلت قابل تشویش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سندھ کی طرح نہ جاگیر داری نظام ہے اور نہ یہاں کے عوام سندھ کے ہاری ہیں ۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش آنے کے بعد مسلم لیگ کی قیادت اس معاملہ پر اپنا لائحہ عمل بھمبر کی مقامی قیادت سے مشاورت کر کے سامنے لائے گی ۔بھمبر غلط فضا قائم کی جارہی ہے سیاسی انتقام pp کا طرہ امتیاز اب حکومت کا ہاتھ لیڈر شپ کے گریبان تک پہنچ رہا ہے اور جانیں بھی محفوظ نہیں رہیں ۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق ،ایم ایل اے شوکت شاہ ،سابق وزیر شوکت شاہ ،مرکزی نائب صدرمسلم لیگ کرنل عبدالغنی نور سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔