ضلع کچہری واقعہ کا کھرا سابق اسپیکر اسمبلی کے گھر تک جاتا ہے ، چوہدری طارق فاروق
Posted on September 22, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر و ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ ضلع کچہری واقعہ کا کھرا سابق اسپیکر اسمبلی کے گھر تک جاتا ہے ۔سازش کی کڑیاں مل رہی ہیں ۔ہم جلد بتائیں گے کہ پولیس کی وردیوں میں کون سے سول لوگ تھے اور سول کپڑوں میں کونسے وردی والے شامل تھے۔جوڈیشل انکوائری اور کمیشن کا مطالبہ نہیں کیا نہ کریں گے ۔ تاہم اس کمشن کے ساتھ تعاون کر رہے ہیںرپورٹ آنے کا انتظار کرہے ہیں ۔عدالتی اور سیاسی آپشن کھلے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہونگے ۔حکومت کی طرف سے سانحہ بھمبر پر کوئی ری ایکشن نہ آنے سے ہماری پوزیشن کو تقویت مل سکتی ہے ۔صدرا زاد کشمیر کے شکر گزارہیں کہ انہوں میرے سمیت لواحقین سے تعزیت کی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے سینئر کارکنان سے مشاورت کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرے ہوئے کیا ۔چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ حکومت کا قائم کردہ کمیشن دو تین روزتک اپنا کام مکمل کر لے گا ۔البتہ کمیشن سے کہتا ہوں کہ سانحہ میں ملوث افسران کو کس کی سفارش ،کب اور کن حالات میں تعینات کیا گیا ۔انوہوں نے ڈیوٹی مجسٹریٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھمبر کی 3 مقامی سب ڈویژنل مجسٹریٹ کو چھوڑکر وفاقی وزیرقمر زمان کائرہ کی سفارش پر آنے افسر مال کو کیوں کر ڈیوٹی مجسٹریٹ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر نصیر پہلے کچہری واقعہ میں بھی معطل ہو اپھر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سفارش پر بھمبر تعینات ہوا ۔جبکہ ڈی ایس پی مرزا شوکت حیات ڈھوک للیاں میں چلنے والی قتلوں کی سیریل کے ابتدائی کرداروں میں شامل تھا جس نے حالات خراب کروائے ۔
انہوں نے کہا کہ کسی سے ذاتی مخاصمت نہیں چوہدری صحبت علی کے دونوں شہزادے جمع خرچ رکھیں پہلے بھی سیاسی حسیاب چکتا کیا آئندہ بھی جمع خرچ رکھیں ۔سخت زبان ہمیں آتی ہے مگر غلیظ باتوں کا جواب اسی انداز میں دینا پسند نہیںکرتا۔