پاکستان (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عبد اللہ حسین ہارون نے کہا ہے کہ امریکا کو گستاخانہ فلم جیسے شرمناک اقدامات کو روکنا ہو گا، عالمی سطح پر موجود زیادہ تر مسائل کا ذمہ دار خود امریکا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر عبد اللہ حسین ہارون نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان امریکا سے امداد نہیں ترجیحی بنیاد پر تجارت چاہتا ہے۔
امریکی امداد پاکستانی عوام کو غربت سے نکالنے میں کار آمد ثابت نہیں ہو سکی۔ عبد اللہ حسین ہارون کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے پاکستانی عوام میں امریکا مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے، عالمی سطح پر موجود زیادہ تر مسائل کا ذمہ دار خود امریکا ہے۔ امریکا کو گستاخانہ فلم جیسا شرمناک اقدام روکنا ہو گا۔