لاڑکانہ (جیوڈیسک) لاڑکانہ میں سیلابی ریلا شہداد کوٹ کی تحصیل قبو سعید خان سے گزر رہا ہے جس سے سندھ بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔قمبر شہداد کوٹ ضلع میں کچے کے علاقہ سے شدید سیلابی ریلا گزر رہا ہے جو 18 سو دیہات کو بہا کر لے گیا ہے جس سے 2 لاکھ 43 ہزار لوگ بے گھر ہو گئے ہیں ۔
جنھیں ضلعی انتظامیہ کشتیوں کے ذریعے ریسیکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے متاثرین کو ٹینٹ مہیا کئے جا رہے ہیں۔ سینکڑوں افراد پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جن تک انتظامیہ کی رسائی ممکن نہیں ہے۔