برفی باکس آفس پر چھا گئی، 6 دن میں 60کروڑ روپے کما لئے

Barfi

Barfi

بالی ووڈ (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اور پر یا نکا چو پڑا کی رومانٹک کامیڈی فلم ” برفی” نے ریلیز کے ابتدائی چھ دِنوں میں باکس آفس پر 60 کروڑروپے کا بزنس کر لیا ہے۔14ستمبر کوریلیز ہونے والی معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی اس رومانٹک کامیڈی فلم میں رنبیر کپور اور پریانکا چوپڑا کی بے مثال اداکاری نے فلم بینوں کو اس قدر متاثر کیا ہے کہ تمام سنیما گھروں میں ریکارڈ توڑ بکنگ کے باعث ہاؤس فل جا رہا ہے ۔

منفرد مو ضوع اور کہانی پر بننے والی اس فلم میں معذورافراد کی زندگیوں کو ایک مثبت پہلو کیساتھ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو اپنی معذوریوں کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے دوسروں کو خوش کرنے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔